ایران میں انٹرنیٹ بندش کا دورانیہ 1000 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا
شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2026
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد ہیں جس کے باعث شہری عالمی نیٹ ورک سے تقریباً منقطع ہو چکے ہیں، عالمی مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی ملک میں اب تک کی سب سے طویل اور وسیع پیمانے پر نافذ کی جانے والی پابندی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ بندش فروری کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور اب مسلسل کئی ہفتوں سے جاری ہے جس دوران انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی انتہائی کم سطح تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے باعث نہ صرف شہریوں کی معلومات تک رسائی متاثر ہوئی ہے بلکہ کاروبار، مواصلات اور روزمرہ زندگی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات جنگی حالات میں سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔