ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، نائب ترجمان وائٹ ہاؤس

شائع شدہ تاریخ 19 مئی, 2026
ایران-سے-نمٹنے-کے-لیے-تمام-آپشنز-موجود-ہیں،-نائب-ترجمان-وائٹ-ہاؤس

انہوں نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور معاشی طور پر دباؤ میں اور پہلے سے زیادہ تنہا ہوچکا ہے۔

انا کیلی کا کہنا تھا کہ ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں۔ ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا ۔

نائب ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ اگر ایران نے ان ریڈلائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔