انتظامیہ نےجلوسوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی:میلادکونسل
شائع شدہ تاریخ 25 اکتوبر, 2019
ملتان متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نےدیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی کے جلوسوں کا اہتمام کرنے والی تنظیموں کو بہت سے انتظامی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں حل کرنےکیلئےمتحدہ میلاد کونسل بھر پور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہر بھر کی 21 بڑی تنظیمیں بھی متحدہ میلاد کونسل کا حصہ بن چکی ہیں اور ان کے زیرانتظام 21 جلوس بھی متحدہ میلاد کونسل کا حصہ ہوں گے۔انہوں نےکہاکہ اس سال بھی میلاد کے مسائل کیلئے مختلف محکموں کے افسروں سے ملاقاتیں کیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ذاتی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممکن حد تک تمام جلوسوں کے روٹ خود وزٹ کریں گے اور انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے نیز 12 ربیع الاول کے جلوس میں خود موجود رہیں گے ۔ اسی طرح انہوں نے چراغاں، لنگر اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔اسی طرح سی پی او ملتان زبیر دریشک نے فول پرو ف سکیورٹی اور جلوسوں کے روٹس کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔دریں اثنا متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد کو خوبصورت اورمنظم بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ مہمان خصوصی متحدہ