پنجاب یونیورسٹی:گھروں میں سبزیاں اگانے کیلئے آن لائن ٹریننگ کاانعقاد
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2020
پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز نے گھروں میں سبزیاں اگانے اور عوام کو گھروں میں صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ لاہور : انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران معظم انیس، ڈاکٹر مبین سرور، ڈاکٹر محمد شفیق اور ایم فل سکالر ارسلان نے گھروں میں سبزیاں اگانے سے متعلق شرکا کو ٹریننگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث عوام کو گھروں میں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بہت ضروری ہے ۔