وائٹ ہاؤس بال روم منصوبہ، ٹرمپ کو عدالت سے بڑا جھٹکا
شائع شدہ تاریخ 08 اگست, 2026
امریکا کی ایک وفاقی اپیل عدالت نے جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے منہدم شدہ ایسٹ ونگ کی جگہ پر 400 ملین ڈالر کے بال روم کی تعمیر کو روک دے۔
عدالت نے وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا، واشنگٹن ڈی سی سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے 2-1 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
امریکی کورٹ آف اپیلز فار دی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ نے فیصلے میں کہا ’’ہر صدر وائٹ ہاؤس کا ایک عارضی مکین ہوتا ہے، مالک نہیں، اور وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر اس کی بنیادی نوعیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔‘‘