نیب کی سندھ کے وزیراویس قادرکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست
شائع شدہ تاریخ 13 مئی, 2020
قومی احتساب بیورو نے سندھ کے وزیر اویس قادر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے مطابق نیب نے وزیر اویس قادر شاہ کے ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔اویس قادر شاہ بھی خورشید شاہ کیس میں شریک ملزم ہیں۔ سید خورشید شاہ کے کزن رحیم بخش اعوان کی ضمانت کیخلاف بھی اپیل دائر کی گئی ہے۔نیب نے دو ٹھیکیداروں عبدالرزاق بھرانی اور محمد اکرم خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دائر کردی۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہ