میئر نیویارک ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن مستعفی
شائع شدہ تاریخ 19 دسمبر, 2025
کوسٹا نے یہ اقدام ایک عشرے پرانی یہود مخالف پوسٹ سامنے آنے پر اٹھایا۔
کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سن 2000 اور 2012 کے دوران کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر افسردہ ہیں، یہ پوسٹ اینٹی ڈیفے میشن لیگ نے شئیر کی تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پوسٹ اس چیز کی ترجمان نہیں جو وہ خود بحیثیت یہودی بچوں کی ماں کے طور پر ہیں۔
کوسٹا کو نئے مئیر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم ظہران ممدانی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔