مجھ سے منسوب بیان حقائق کے منافی ہے، گورنر سندھ
شائع شدہ تاریخ 30 اپریل, 2020
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی پی رہنما کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بیان مختلف حلقوں میں مجھ سے منسوب کیا جارہا ہے وہ حقائق کے منافی ہے، انہوں نے ایسا کچھ کہا ہی نہیں ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جو بیان مختلف حلقوں میں ان سے منسوب کیا جارہا وہ حقائق کے منافی ہے، انہوں نے ایسا کچھ کہا ہی نہیں،اورایسی متنازع باتوں کو منسوب کرنا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1255561263406624768 انہوں نے کہا کہ وہ سندھی ہیں اور انہیں اپنی سندھی شناخت پر فخر ہے اور کوئی بھی خود کو مجھ سے زیادہ سندھی کیوں ثابت کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر سندھ کے حوالے سے ایک منسوب بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنا کورونا مثبت آنے کا ذمہ دار دورہ سندھ پر وہاں کے لوگوں کو قرار دیا تھا۔