لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتال میں ادویات چوری کی ایک اور واردات
شائع شدہ تاریخ 25 جون, 2020
لاہور کے سروسز ہسپتال میں ادویات چوری کی ایک اور فوٹیج منظر عام پر آگئی اس سے قبل بھی6 جون کو اسی ہسپتال میں ادویات کی چوری کی شکایت پر کارروائی کرکے ادویات چوری کی کوشش میں ہسپتال کے ملازم پکڑے گئے تھے اور سٹور کیپر اور ایک ڈرائیور گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈسپنسر علی رضا اور مبشر کی چوری پکڑی گئی تفصیلات کے مطابق علی رضا اور مبشر کے ساتھ ہسپتال کا ایک اور ملازم ملوث ہے اور ان سب لوگوں نے مل کر تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی جان بچانے والی ادویات چرائی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یہ ماہ اہم ہے، ایس اوپیز پرعمل کیا تو پیک ٹائم سے نکلنےمیں کامیاب ہوجائیں گے چوری کے اس واقع پر 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ معاملے کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعات اس لیے رونما ہو رہے ہیں کیونکہ کورونا کی وبا کے باعث ہسپتال میں عملہ کم ہے جس کے باعث ان کالی بھیڑوں کو کھل کے چوری کرنے کا موقع مل رہا ہے۔