طیارہ حادثہ:جاں بحق افراد کےلواحقین لاہورسےکراچی روانہ
شائع شدہ تاریخ 23 مئی, 2020
پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقين کو کراچی کيلئے پرواز روانہ ہوگئی ہے۔ لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں فرانزک ماہرين کی 4 رکنی ٹیم بھی موجود ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ شناخت کیلئے لاہور سے ڈی این اے ایکسپرٹس ڈاکٹرز کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ رہی ہے، شناخت ہونے والی ميتوں کی لواحقین کو حوالگی شروع کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلٰی سندھ کی ہدایت، طیارہ حادثے سے متاثر علاقہ مکینوں کو رہائش کی فراہمی ترجمان نے مزید بتایا کہ وزيراعظم عمران خان کی ہدايت پرلواحقين کو فی کس 10 لاکھ روپے ديئے جائيں گے، تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز لواحقین کے گھر جا کر ادا کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا ابھی تک 96 افراد کے خاندانوں سے رابطہ ہوگیا ہے۔