شیخوپورہ: جائیداد تنازع خونریز، باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل
شائع شدہ تاریخ 17 جولائی, 2026
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش میں خود کو بھی گولی مار لی۔
جائیداد کے تنازع پر قیصر نامی زمیندار نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنے بیٹے شہروز کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کر دیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق قیصر خان نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کا بیٹوں سے جائیداد کا تنازع تھا۔