بغیر اجازت حج پر سعودی عرب کا کریک ڈاؤن، سخت سزاؤں کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2026
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیاجائےگا جب کہ غیرقانونی حجاج کو پناہ یا مددکرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہےکہ یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔
اس کے علاوہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پربھی جرمانہ ہوگا جب کہ غیرقانونی طورپرحج کرنےکی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال سعودی عرب میں داخلے پرپابندی ہوگی۔