ایم اے پاس خاتون کی جھاڑو دینے کی تصویر، وزیراعلیٰ کا نوٹس،

شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2020
ایم-اے-پاس-خاتون-کی-جھاڑو-دینے-کی-تصویر،-وزیراعلیٰ-کا-نوٹس،

لاہور: بے روزگار ایم اے پاس خاتون کی وہاڑی کی غلہ منڈی میں جھاڑو دینے کی تصویر وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا، عثمان بزدار کی ہدایت پر خاتون کو جونیئر کلرک کی نوکری فراہم کر دی گئی۔ وہاڑی کی تیس سالہ سالہ خاتون مہوش چھوٹے بہن بھائیوں کا پیٹ پالنے کیلئے سو روپے دیہاڑی پر غلہ منڈی میں جھاڑو لگانے کا کام کرتی تھی۔ اس کی تصویر اور خبر شائع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فوری نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خاتون کو نوکری فراہم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی نے خاتون کو فوری طور پر جونیئر کلرک کی نوکری فراہم کرتے ہوئے اس کا تقرر نامہ جاری کر دیا ہے۔