اسماعیل بقائی: امریکا منجمد اثاثے جاری کرنے میں ناکام رہا
شائع شدہ تاریخ 27 جولائی, 2026
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آسٹریا کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا فعال طور پر تبادلہ کیا جا رہا ہے، پاکستان اور قطر ثالث کے طور پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا حملے کے دوران تہران کی اوّلین ترجیح اپنی خودمختاری کا دفاع ہے، انھوں نے بتایا کہ ایران نے 30 دنوں میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی یقین دہانی کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔