استعفے کی افواہوں پر ایرانی صدر کا اہم ردعمل

شائع شدہ تاریخ 08 اگست, 2026
استعفے-کی-افواہوں-پر-ایرانی-صدر-کا-اہم-ردعمل

ایرانی صدر نے کہا میں نے کبھی استعفیٰ نہیں دیا، اگر استعفیٰ دینے کی ضرورت پڑی تو واضح اعلان کروں گا۔ انھوں نے کہا یورپی ملکوں سے ماضی کے مذاکرات سپریم لیڈر کی منظوری سے کیے گئے تھے، یہ تاثر درست نہیں کہ ایرانی قیادت مذاکرات کی مخالف تھی۔

انھوں نے کہا میں عوام کا سچا خادم ہوں، ڈٹ کر کھڑا رہوں گا، گزشتہ 2 سال میں کسی رشتہ دار یا حامی کے لیے کوئی ناجائز کام نہیں کیا، مجھ پر الزام لگانے والے ثبوت لے کر آئیں، عوام کے سامنے ہمیشہ درست طریقہ کار بیان کرتا رہوں گا، اور کام خراب کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم بہ خوبی آگاہ ہیں کہ ملکی بقا کے لیے کب لڑنا ہے اور کب امن کا راستہ اختیار کرنا ہے، ایرانی حکومت مسلح افواج کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہی ہے، ہم ملک کا دفاع کرنے والوں کی حمایت اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جون میں امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر ملک میں جو لوگ تنقید کر رہے ہیں، اور اس معاہدے کو ناکامی قرار دے رہے ہیں، وہ دراصل اسرائیل کے بیانیے کو دہرا رہے ہیں۔