امریکا میں ویزوں کی منسوخی سے متعلق اہم خبر
شائع شدہ تاریخ 13 ستمبر, 2025
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نائب وزیر خارجہ کرس لینڈاؤ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے سوشل میڈیا صفحات کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرس کا کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد اس قتل کی ستائش میں مصروف ہیں، اسکا جواز پیش کررہے ہیں یا اس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
نائب وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ غیرملکیوں کے ایسے تبصرے انکی توجہ میں لائیں تاکہ محکمہ خارجہ امریکی عوام کا تحفظ یقینی بنا سکے۔
اس سے قبل امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 6 ہزار غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے گئے تھے۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اقدام کی وجوہات مقررہ وقت سے زائد قیام اور قانون شکنی قرار دی گئی جبکہ ایک مختصر تعداد ان لوگوں کی بھی ہے جو امریکا کے مطابق دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ٹرمپ کا ایک اور شہر میں فوج تعینات کرنے کا اعلان
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن سے جڑے معاملات پر کریک ڈاؤن کے ایک ضمنی حصے کے طور پر سامنے آیا تھا اور اسٹوڈنٹ ویزوں کے بارے میں بھی سخت رویہ اپنایا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر طلبہ کی چیکنگ سخت کرنے کے ساتھ ساتھ سکریننگ کا دائرہ کار بھی بڑھایا گیا ہے۔