گھروں میں قرنطینہ کرنے کیلئے ایس او پیز جاری
شائع شدہ تاریخ 11 مئی, 2020
عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب کی صوبائی کورونا کمیٹی کے وائس چیئر مین ڈاکٹر اسد اسلم نے گھروں میں قرنطینہ کرنے کے ایس او پیز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں قرنطینہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ گھر میں ایک الگ کمرہ دستیاب ہو اور کمرے کے ساتھ غسل خانہ بھی ہو جو صرف مریض کے استعمال میں رہے گا۔ ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کمرے میں 24 گھنٹے ٹیلیفون کی سہولت موجود ہونی چاہیے اور مریض کورونا کے علاوہ کسی بھی اور بیماری میں مبتلا نہ ہو۔ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ ایس او پی کے مطابق گھر میں نگہداشت کے لیے کوئی صحت مند شخص موجود ہو، بیماری کی شدت کی صورت میں سفری سہولت بھی موجود ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق شرائط پر پورا اترنے والے فارم حاصل کر کے میو اور ایکسپو فیلڈ اسپتال سے گھر جاسکتے ہیں۔