تازہ ترین

وزیراعظم کا پرامن افعانستان کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ

وزیراعظم-کا-پرامن-افعانستان-کیلئے--پاکستان-کے-عزم-کااعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس ضمن میں افغان عوام کی ہر ممکن معاونت کرے گا۔ وزیراعظم  نے یہ بات آج اسلام آباد میں امور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنے افغانستان کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسے افغانستان میں صورتحال بہتر کرنےکے لئے اپناکردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں