وائٹ ہاؤس کی وضاحت، ٹرمپ نے ایران سیزفائر کیلئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی

شائع شدہ تاریخ 23 اپریل, 2026
وائٹ-ہاؤس-کی-وضاحت،-ٹرمپ-نے-ایران-سیزفائر-کیلئے-کوئی-ڈیڈ-لائن-نہیں-دی

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  ٹرمپ ایران کو متفقہ تجاویز کے لیے چند دن کا وقت دے رہے ہیں، اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی سے مطمئن ہیں۔

کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے دو جہازوں کو تحویل میں لینے کو صدر ٹرمپ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے زیر تحویل دونوں جہاز نہ امریکی ہیں اور نہ ہی اسرائیل  کے بلکہ بین الاقوامی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت تقسیم کا شکار ہے، صدر ٹرمپ متفقہ رد عمل چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی معاشی دباؤ مہم کامیاب رہی۔ ایران اس وقت اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔