وائٹ ہاؤس صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ملزم پر آج فردِ جرم عائد ہوگی

شائع شدہ تاریخ 27 اپریل, 2026
وائٹ-ہاؤس-صحافتی-ڈنر-میں-فائرنگ،-ملزم-پر-آج-فردِ-جرم-عائد-ہوگی

قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے اکیلے کارروائی کی اور وہ اسی ہوٹل میں مقیم تھا جہاں تقریب جاری تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقصد حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں خاطر خواہ تعاون نہیں کر رہا تاہم اس کے خلاف آج باقاعدہ فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے.

شہر کے میئر کے مطابق ملزم اس وقت قابو میں آیا جب وہ ہوٹل کی لابی میں سیکیورٹی حصار کی جانب بڑھ رہا تھا جہاں امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا۔