نور الحق قادری کی اقلیتی کمیشن سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید
شائع شدہ تاریخ 30 اپریل, 2020
نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایسی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتی ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی آئین اور دستور پاکستان کے مطابق غیر مسلم ہیں لہٰذا ان کو کسی بھی کمیشن یا کمیٹی میں بطور مسلم یا غیر مسلم نمائندہ شامل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی گروہ یا جماعت کو اسی صورت آئینی اور دستوری اداروں میں شامل کیا جا سکتا ہے جب وہ آئین اور دستور کو تسلیم کریں۔ وفاقی مذہبی امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ قادیانی جماعت آئین اور دستور کو تسلیم کر کے ہی پاکستان کی کسی کمیٹی یا کمیشن میں شامل ہو سکتی ہے۔ پاکستان کا آئین اور دستور سپریم ہے۔ پوری قوم حکومت اسی آئین اور دستور کے تابع ہے۔ پیر نور الحق قادری نے واضح کیا کہ حکومت سے کسی بھی غیر آئینی غیر دستوری عمل کی توقع نہیں کی جانی چاہیے