تازہ ترین

نواز شریف اور آصف زرداری نے پلی بارگین کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے سامنے شرائط رکھ دیں

نواز-شریف-اور-آصف-زرداری-نے-پلی-بارگین-کے-لیے-اسٹیبلشمنٹ-کے-سامنے-شرائط-رکھ-دیں

لاہور: معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل میں ہیں، مریم نواز بھی جیل میں ہیں جنہیں 5 ستمبر کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔آصف علی زرداری کو صحت کا معائنہ کروانے کے لیے 28 اگست کو پمز میں لایا گیا۔جس کے دو دن بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور ان کے اپنے خاندان نے بھی شور مچایا کہآصف علی زرداری کے ساتھ بہت ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔معید پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنے اپنے طور پر اسٹیبلشمنٹ کو پلی بارگین کی آفر کر رہے ہیں۔لیکن اس پلی بارگین میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ دونوں کہتے ہیں ہم اچھے خاصے پیسے دینے کو تیار ہیں،اس کے لیے 15 سے 20 بلین ڈالر کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے،تو ان دونوں کا کہنا ہے کہ ہم اعتراف جرم نہیں کریں گے۔ ہم یہ نہیں مانیں گے کہ ہم نے کچھ غلط کیا تھا،ہم باہر چلے جائیں گے لیکن ہمارے بچوں کو سیاست میں ان کا حق دینا چاہئیے۔بلاول بھٹو کی سیاست کو اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا کہ مریم نواز کا راستہ روکا جا رہا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی طرف سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مائنس تھری کیا جائے،یعنی کہ عمران خان کو بھی ہٹایا جائے۔تاکہ ہم سارے ہی سیاست سے باہر ہو جائیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی جان اچکزئی نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ کچھ دے دیں۔اس کے لیے جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ نواز شریف صاحب ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر چلیں جائیں گے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔ جب کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی دس سال کے لیے ملک سے باہر چلی جائیں گی اور اس عرصے میں سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔امکانات ہیں کہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں ڈیل فائنل ہو جائے گی اور یہ پورے شریف خاندان کو بچا لے گی۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ اس تمام ڈیل میں شہباز شریف شامل نہیں ہیں۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ نواز شریف جیل میں ایک شکست تسلیم کرلینے والے انسان بن چکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف اپنے زندگی کے آئندہ سال ہر حالت میں آرام سے گزرانا چاہتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں