میٹرک امتحانات کیلئے داخلے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا
شائع شدہ تاریخ 08 نومبر, 2019
لاہور میٹرک امتحانات کے لیے داخلے جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ امیدوار 11 نومبر سے6 دسمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں، 16 دسمبر تک ڈبل فیس کے ساتھ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ طلباء 17 سے 23 دسمبر تک داخلہ فارم اور فیس جمع کروا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور بورڈ کی جانب سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس شیڈول کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں کے طلبہ پر ہوگا۔ امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔