تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس سے 6 اموات ، 758 کیسز رپورٹ

ملک-میں-کورونا-وائرس-سے-6-اموات-،-758-کیسز-رپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی  پانچویں  لہر کے دوران پاکستان میں یومیہ اموات اور کیسزمیں بتدریج  کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔  ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق  پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید6مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د 30ہزار 287ہوگئی  ہے ۔  ملک  بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ16ہزار150ہو چکی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد17ہزار995ہوگئی،  پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے،  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح  2.07 فیصد رہی۔ ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے36ہزار569ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ  کورونا کے 758مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔  این سی اوسی  کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 12103مریض شفایاب ہوئے ،  اب تک   14لاکھ67ہزار868مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔  https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1501363896288006145?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501363896288006145%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F12888 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں