تازہ ترین

ملک میں کورونا سے 19 اموات ، 768 کیسز رپورٹ

ملک-میں-کورونا-سے-19-اموات-،-768-کیسز-رپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی  پانچویں  لہر کے دوران پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید19مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعدا د 30ہزار 237ہوگئی  ہے ۔  تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک  بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 768 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ11ہزار754 ہو چکی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد32 ہزار457 ہو گئی،  پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے،  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح2.17 فیصد رہی۔ ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے35 ہزار281 ٹیسٹ کیےگئے ہیں جبکہ  کورونا کے 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔  این سی اوسی  کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 3815 مریض شفایاب ہوئے ،  اب تک   14لاکھ49ہزار060مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔  https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1499188994940317699?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1499188994940317699%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F12688 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں