لاہور کے 7بڑے علاقوں کو مکمل سیل کرنے کی تجویز
شائع شدہ تاریخ 22 جون, 2020
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لیے لاہور کے 7 بڑے علاقوں کو مکمل سیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے تجویز دی ہے کہ گارڈن ٹاؤن، ڈیفنس، گلشن راوی، گلبرگ اور اندرون لاہور کو بھی مکمل سیل کر دیا جائے گا۔ ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن کو جزوی سے مکمل سیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سات بڑے علاقوں کو بند کرکے داخلی و خارجی راستوں پر سخت پیرا دیا جائے گا جبکہ سیل ہونے والے علاقوں میں آمدورفت اور کاروبار پر مکمل پابندی ہوگی۔ مکمل سیل والے علاقوں سے کل 3ہزار 613 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ مجوزہ علاقوں میں 96 ہزار 229 گھر، 2 لاکھ 33 ہزار خاندان جبکہ 10 لاکھ 69 ہزار آبادی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے کرونا اور محکمہ داخلہ حتمی فیصلہ کرے گا۔