فیصل آباد: لیگی رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر طلب
شائع شدہ تاریخ 24 نومبر, 2025
انتخابی ضابطہہ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے عقب میں جا کر لگانا لازمی ہے لیکن عابد شیر علی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور ان کی سرِعام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی۔
عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر لگائی جس پر انہیں آج ضاحت کےلیے طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر لیگی امیدوار کامیاب ہوئے۔
(ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹی جب کہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں (ن) لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔