تازہ ترین

عمران نیازی کا مکروہ چہرہ آج مزید کھل کر سامنے آ گیا، رانا ثناء اللہ

عمران-نیازی-کا-مکروہ-چہرہ-آج-مزید-کھل-کر-سامنے-آ-گیا،-رانا-ثناء-اللہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے عمران نیازی کا مکروہ چہرہ آج مزید کھل کر سامنے آ گیا۔ رانا ثناء اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے۔ بادی النظر میں شواہد عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں۔ متنازعہ فارم ہاؤس کی ملکیت سے متعلق رپورٹ کل مل جائے گی۔ عمران کے جھوٹ اور قوم کو تقسیم کرنے کے منفی ایجنڈے کےساتھ جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ سائفر پر کھیلنے سے عمران خان کا سفاک چہرہ سامنے آیا۔ عمران خان کی ذاتی مفاد کے لیے بات مان لی جائے تو تعریفیں کرتے ہیں ورنہ اداروں پر الزامات لگاتے ہیں۔ آج کے بعد عمران نیازی ایک قومی ناسور کی صورت اختیار کر چکا ہے جس کا علاج اس ملک و قوم کی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ میر جعفر، میر صادق نیوٹرل جانور غدار جیسے القابات دئیے گئے۔ اگر اس کے مفادات کے لیے کوئی کام کرے تو وہ محب وطن ہے اگر اس کے مفادات کے کوئی خلاف جائے تو وہ چور، ڈاکو اور غدار بھی ے۔ اس آدمی کی ذہنی پستی دیکھیں کس حد تک نفرت اور قوم کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لیے کس طرح سے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔ ڈپلومیٹک سٹیٹس کا لحاظ رکھے بغیر سائفر کے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔ آرمی چیف اگر فار لائف ایکسٹینشن لینے پر رضامند ہو جائیں تو ان کی تعریفیں کی جائیں گی۔ جب تک پوری قوم فتنے کی شناخت نہ کرے اس کا علاج ممکن نہیں۔ اگر ادارہ اس کے لیے سینیٹ کا الیکشن مینج کرے پھر سب ٹھیک ہے اگر یہ کام کرنے سے انکار کر دیا جائے تو آپ میر جعفر ہیں۔ ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کیا جا رہا ہے۔ پہلی صف میں پولیس ،ایف سی اور رینجرز ہوں گے جبکہ پاک فوج دوسری صف میں ہو گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں