تازہ ترین

طالبا ن امر یکہ معاہدہ خطے کے امن کیلئے اہم ہے ، بیرسٹر سلطان

طالبا-ن-امر-یکہ-معاہدہ-خطے-کے-امن-کیلئے-اہم-ہے-،-بیرسٹر-سلطان

امن معا ہدہ عمران خان کے ویژن کی کامیابی ، بھارت کیلئے عبرت ہے ، پی ٹی آ ئی رہنما میرپور: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چو د ھری نے کہا ہے کہ دوحہ میں امریکہ طالبان امن معاہدے نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا میں کسی بھی جگہ جارح فوجیں طاقت کے بل بوتے پر کامیاب ہو سکتی ہیں نہ اسطرح کسی ملک پر قبضہ ممکن ہے ۔ یہ معاہدہ خطے کے امن کیلئے نہایت اہم ہے ، امن معا ہدہ عمران خان کے ویژن کی کامیابی ، بھارت کیلئے عبرت ہے ۔ بھارت کی آنکھیں اس معاہدے کے بعد کھل جانی چاہئیں۔ بھارت کبھی بھی طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو ختم کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں