ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی—مریم اورنگزیب کا بھرپور ردعمل: الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا

شائع شدہ تاریخ 24 نومبر, 2025
ضمنی-الیکشن-میں-ن-لیگ-کی-کامیابی—مریم-اورنگزیب-کا-بھرپور-ردعمل-الحمدللہ-شیر-کامیاب-ہوگیا

مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کی جانب رواں دواں ہیں، تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 پر مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لے کر جیت گئے۔

حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں مسلم ليگ ن کے محمد طفیل جٹ ایک لاکھ چھتیس ہزار دو سو تیئس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان میں زرتاج گل کی نااہلی سے خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے محمود قادر 82 ہزار 413 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ساہیوال کے حلقہ پی پی 203 سے بھی مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر جیت گئے ۔

فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 115 سے مسلم ليگ ن کے محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار 46 ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا۔