شاہد آفریدی کا بیٹی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام
شائع شدہ تاریخ 15 فروری, 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام دیا ہے۔ شاہد آفریدی المعروف بوم بوم آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’میری سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کو پہلی سالگرہ مبارک‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عروہ آپ بہت کم وقت میں ہمارے گھر بہت زیادہ خوشیاں لائی ہیں۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور ہمارے تمام بچوں کو دنیا کی تمام خوشیاں دیں۔ بوم بوم آفریدی نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ لالہ کو اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے لیے وہ اکثر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔