سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کاآج طبی معائنہ کیا جائے گا

شائع شدہ تاریخ 02 نومبر, 2019
سروسز-ہسپتال-میں-زیرعلاج-سابق-وزیراعظم-نوازشریف-کاآج-طبی-معائنہ-کیا-جائے-گا

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف سروسزہسپتال میں 12روزسے زیرعلاج ہیں،میڈیکل بورڈآج 11 بجے نوازشریف کاطبی معائنہ کرےگا۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت دن بدن بہترہورہی ہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 55ہزارتک پہنچ گئے،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزنوازشریف کوڈاکٹرزنے واک کی اجازت دی تھی۔