لاہور : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ریڈ زون کو توسیع دینے کا مقصد ٹکراؤ ہے، بوکھلاہٹ اور حواس باختہ حکومت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1586590893397663744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1586590893397663744%7Ctwgr%5E669ddd665898578e4e3a8c4a32f2cbe7cf258f91%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.92newshd.tv%2Fabout%2Fryd-zon-ko-tosy-dyne-ka-mqsd-tkra-he-shykh-rshyd اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں، اب اسلام آباد کے اندر سے اور زیادہ لوگ نکلیں گے، پچیس پچیس کروڑ روپے دیکر بنائی گئی حکومت الیکشن نہیں چاہتی۔