خدا کے بندو: یہ لڑکی تو میری بہن ہے اس سے شادی۔۔۔ اسکینڈل کھڑا ہونے پر مشہور پاکستانی اداکار کا مؤقف سامنے آگیا
شائع شدہ تاریخ 14 اکتوبر, 2019
لاہور سوشل میڈیا پر آج کل خبروں کو بے بنیاد طریقے سے پھیلایا جا رہا ہے اسی طرح گلوکار ناصر بیراج کی علیبہ خان سے شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر گلوکار ناصر بیراج نے اپنی اور اداکارہ علیبہ خان کی شادی کی خبر لگنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ خبر لگائی ہے اللہ اسے ہدائت دے اور سچ لکھنے کی توفیق دے کیونکہ اس نے بہن بھائی کے مقدس رشتے کو مجرو کرنے کی کوشش کی ہے . ایک سوال کے جواب میں ناصر بیراج نے کہا کہ آج چند اخبارات میں لگنے والی خبر پڑھ کر دکھ ہوا کہ ایسے نام نہاد صحافی صرف اپنی بلے بلے کروانے کے لیئے ہر کسی کے بارے میں غلط قسم کا پراپیگنڈا لکھ دیتے ہیں اور انہیں علم نہیں ہوتا کہ ان کی اس اوچھی حرکت سے دوسرے کو کتنی تکلیف ہوتی ہے . ناصر بیراج نے کہا کہ نیوز ایجنسی کو اپنے ادارے میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہیئے جو ایسی غلط اور بے بنیاد خبریں لگوا کر نہ صرف ادارے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ آرٹسٹوں کی بھی توہین کرتے ہیں. ناصر بیراج نے کہا کہ علیبہ خان اور ان کا بہن بھائی کا رشتہ ہے وہ ان دنوں اپنا نیا پراجیکٹ مکمل کر رہے ہیں جس کی ڈائریکشن علیبہ خان دے رہی ہیں اسی لیئے وہ اکٹھے آجا رہے ہیں اس بات کو لے کر اس نام نہاد صحافی نے بہن بھائی کے مقدس رشتے کو کچھ اور رنگ دینے کی کوشش کی ہے. ناصر بیراج نے مذید کہا کہ وہ جلد اس رپورٹر کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کا سوچ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے کیونکہ یہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے جس سے انہیں اور علیبہ خان کو تکلیف اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ پریس کلب لاہور میں بھی اس صحافی کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کروائیں گے...