حوثی حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں
شائع شدہ تاریخ 20 اگست, 2026
تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے میں نشانہ بننے والے بحری جہاز کے پاکستانی عملے سے متعلق افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا، حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اور زخمی ہونے والے عملہ جدہ سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
سعودی ایئر لائن کی پرواز 700 کے ذریعے دو جاں بحق افراد کی میتیں کراچی ایئرپورٹ لائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عمیر افضل، جن کا تعلق لانڈھی سے ہے، اور محمد اکرم شامل ہیں جن کا تعلق منزل پمپ کے علاقے سے ہے۔