حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں: محکمہ موسمیات

شائع شدہ تاریخ 09 جون, 2021
حالیہ-مون-سون-میں-معمول-سے-زیادہ-بارشیں-ہوسکتی-ہیں:-محکمہ-موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون یکم جولائی سے شروع ہوگا جو پہلے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ حالیہ مون سون میں معمول یا زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔