ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا ردِعمل مرتب کر لیا: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ
شائع شدہ تاریخ 06 اپریل, 2026
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے جوابات مرتب کیے ہیں، مقررہ وقت پر تفصیلات کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کی بنیاد پر اپنے مطالبات ثالثی چینلز کے ذریعے پہنچا دیے گئے ہیں، ایران اپنے جائز مطالبات واضح طور پر بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جائز مطالبات بیان کرنے کو سمجھوتے کی علامت کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات، الٹی میٹم اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی دھمکیوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔