اگر پتا ہوتا مینڈیٹ قبول نہ ہوگا تو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیتے‘، پارٹی رہنما کا بیان
شائع شدہ تاریخ 26 نومبر, 2025
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں، ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا، اگر ہمیں پتا ہوتا کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہری پور میں ہم اپنی سیٹ کا دفاع نہیں کر سکے، ہری پور کی ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہمیں نہیں دی گئی، ایک جیتی ہوئی سیٹ نہ دینا جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، اب خیبر پختونخوا اور ہر جگہ کسی اور کا سکہ چل رہا ہے، یہ ظلم ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی آرڈر کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ہر مرتبہ امید سے آتے ہیں کہ ملاقات ہوگی مگر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔