اٹلی میں المناک حادثہ — برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
شائع شدہ تاریخ 03 نومبر, 2025
برطانوی میڈیا کے مطابق دو مختلف واقعات میں ہلاک پانچوں جرمن کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں۔
اٹلی کے ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ مرنے والی خاتون کے والد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے، اور پانچ افراد میں وہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کوہ پیما الگ الگ گروپس میں سفر کر رہے تھے، تین لوگوں کا ایک گروپ تو برفانی تودے میں مکمل بہہ گیا اور تینوں ہی جاں بحق ہوگئے۔
زندہ بچ جانے والوں نے خطرے کی گھنٹی بجائی جس سے ریسکیو آپریشن شروع ہوا۔