امریکا اور ایران کے درمیان اہم پیش رفت، متعدد شرائط پر اتفاق
شائع شدہ تاریخ 11 اپریل, 2026
ساجد تارڑ نے کہا ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 شرائط میں سے بھی 7 پر اتفاق ہو چکا ہے، واضح رہے کہ الجزیرہ نے اسلام آباد سے رپورٹ کیا ہے کہ باضابطہ وفود سے قبل ہی پیشگی ٹیموں نے ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے اور معاہدہ تقریباً طے ہو چکا ہے، اس لیے توقع ہے کہ امریکا و ایران کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو جائیں۔
ساجد تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہمارے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل مطمئن نظر آ رہے ہیں، مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کا امکان نہ ہوتا تو جے ڈی وینس نہ آتے۔‘‘ تاہم انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کرے گا۔
ساجد تارڑ نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تیسری جنگ عظیم ہونے سے روکا، انھوں نے سعودی عرب، خلیجی ممالک کو جنگ میں شامل ہونے سے روکا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل پرائز ملنا چاہیے۔