افغان پوسٹ پر گولہ باری، 2 اہم طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد ہلاک
شائع شدہ تاریخ 28 فروری, 2026
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے سرحد پار افغانستان کے علاقے دور بابا میں افغان طالبان کے ایک مرکز (دور بابا ) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری میں مارے جانے والوں میں دو اہم طالبان کمانڈرز بسم اللّٰہ اور رستم شامل ہیں، جبکہ دو دیگر افراد افغان طالبان کے رضاکار تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دور بابا میں قائم افغان پوسٹ (دور بابا مرکز) بھی تباہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی مخصوص اہداف کے خلاف کی گئی، واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔