آپریشن غضب للحق: کابل، قندھار اور پکتیکا میں کارروائی

شائع شدہ تاریخ 27 فروری, 2026
آپریشن-غضب-للحق-کابل،-قندھار-اور-پکتیکا-میں-کارروائی

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ننگرہار میں ٹھکانوں کی درست نشاندہی کر کے بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے،مزید حملے جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے کابل ، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات کو بھی مؤثر فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر جبکہ قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈکوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس ، پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔