یاسمین راشد کے بیان پرمنشاءپاشا کی تنقید
شائع شدہ تاریخ 17 جون, 2020
اداکارہ منشاء پاشا نے پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یاسمین راشد نے 2 روز قبل لاپرواہی برتنے پر مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہوری اللہ تعالیٰ کی علیحدہ ہی مخلوق ہے جو بالکل کوئی بات سننے کوتیار نہیں ہوتے، ہرچیزکوبطور تماشہ دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “شاید ہی کوئی قوم اتنی جاہل ہوجتنے ہم لوگ ہیں۔ پوری کوشش کرلی کہ شاید عوام سوا مہینے میں کوئی بات سن لیں لیکن اب حکومت نے دوبارہ ذمہ داری اٹھالی ہے۔ ہم اتنے جاہل ہیں کہ سچی بات کرو تو ناراض اور نہ کرو تو ناراض” ۔ https://twitter.com/manshapasha/status/1272648049496555522 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمنشاء پاشا نے لکھا “وہ لوگ جو لاک ڈاؤن چاہتے تھے انہیں “اشرافیہ” کہا گیا، احتیاط کرنے والے ڈاکٹروں کو “سیاسی ڈاکٹرز” کہا گیا۔ اور اب عام عوام جو غیرنافذ شدہ ایس او پیزپرعملدرآمد کرنے قاصر ہے اسے “جاہل” کہہ دیا گیا۔ منشاء نے مزید لکھا ” واہ ،الزام تراشی کرنے والوں کے اگلے دورکا انتظار کریں”۔