یاسر حسین کا رواں سال شادی کرنے کا عندیہ
شائع شدہ تاریخ 01 جولائی, 2019
پاکستانی اداکار یاسر حسین نے رواں سال شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یاسر حسین نے انسٹاگرام پر سوالات و جوابات کا سیشن کیا جس میں ان سے شادی2020میں کرنے بارے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ جی نہیں میں 2019ء میں شادی کروں گا ،شادی میں بلانے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’دلہن والوں نے بندے کم بلائے ہیں پتا نہیں میں بھی جائوں یا نہیں۔ یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شادی بارے خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں میں سے ابھی تک کسی نے بھی اپنے رشتے بارے باضابطہ اعلان نہیں کیا۔