کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 24 فروری, 2026
گزشتہ رات ڈیفنس خیابان اتحاد سحر کمرشل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی جس میں تیز رفتار گاڑی کو بے قابو ہوکر سڑک کے دوسری جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیلیوری رائیڈر زخمی ہوا جو اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، مرنے والے شخص کی شناخت محمد فرحان کے نام سے ہوئی۔
ورثا لاش تدفین کیلئے آبائی علاقے ٹھٹہ لیکر روانہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار سوار شہری بھی شدید تشویشناک حالت میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، کار میں سوار شہری حسن بنگوار کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کا کہنا ہے کہ گاڑی سوار حسن بنگوار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔