ڈینگی کے67نئےکیس رپورٹ،62مریض ہسپتالوں سے ڈسچارج
شائع شدہ تاریخ 13 نومبر, 2019
راولپنڈی : راولپنڈی کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اب تک132ڈینگی کے مریض موجود ہیں جن میں 79کنفرم ڈینگی کیسزہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 67ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ62مریض علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج ہو گئے۔اس بات کا اظہار ڈ پٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے، محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاو ن کر تے ہوئے پو لیو مہم کے دوران اپنا فعال کردار ادا کریں۔