پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب آئے گا؟ ایپل نے ممکنہ تاریخ بتا دی
شائع شدہ تاریخ 27 اگست, 2026
یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں افراد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
اس سال آئی فون 18 سیریز کو 9 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا اور اب کمپنی نے اس کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی فون 18 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 12، ایپل واچ الٹرا، ہوم پوڈ منی ، آئی پوڈ اور ایپل ٹی وی کو بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اس سال اہم بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز متعارف کرانے کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
مختلف لیکس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 18 اور 18 پرو میکس کے ساتھ ایپل کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کو آئی فون الٹرا کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔
مگر اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون ائیر 2 کو 2027 کے شروع میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
فولڈ ایبل آئی فون اس کمپنی کا سب سے مہنگا آئی فون ہوگا جس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل گزشتہ سال ایپل نے آئی فونز 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا تھا۔
ابھی یہ کہنا تو مشکل ہے کہ ایپل کی جانب سے قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا مگر رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جائے گا۔