پتنگ بازی نہ روکنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
شائع شدہ تاریخ 20 نومبر, 2019
لاہور: پتنگ بازی نہ روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، درخواست شہری سید حیدر نے ایڈووکیٹ محمد باقر حسین کی وساطت سے دائر کی درخواست میں پنجاب حکومت ،ڈی سی لاہور ،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر میں بسنت اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ،پنجاب حکومت نے بسنت نہ مانے اور پتنگ بازی روکنے کی یقین دہانی ہائیکورٹ کو کروائیاس کے باجود لاہور میں پتنگ بازی جاری ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ڈور پھرنے سے متعدد شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، گزشتہ ہفتے بھی دوڑ پھرنے سے 40 سالہ عامر زندگی کی بازی ہار گیا، پنجاب پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ،عدالت پنچاب حکومت کو پتنگ بازی روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے ۔