نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شئیر کرنے پر آمنہ الیاس کو تنقید کا سامنا
شائع شدہ تاریخ 02 اگست, 2019
کراچی ٹاپ ماڈل اور مقبول اداکارہ آمنہ الیاس کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف تبصرے کئے ہیں، کئی لوگوں نے تو ان کیلئے جہنم کا ٹکٹ بھی کٹوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آمنہ الیاس نے حال ہی میں اپنا ایک نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جہاں بہت سے لوگوں نے تصاویر دیکھ کر تعریف کی تو وہیں بے شمار لوگوں نے ان پر تنقید کے نشتر بھی برسا دیئے۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس طرح کی تصاویر پوسٹ کرنے پر وہ گناہ کی مرتکب ہو رہی ہیں جبکہ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ وہ سیدھی جہنم میں جائیں گی۔