مہوش حیات کی ایک ٹویٹ پر حکومت ایکشن میں
شائع شدہ تاریخ 28 جنوری, 2020
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کے کراچی ائیر پورٹ کے واش روم کی حالت زار پر توجہ دلانے پر حکومت نے بھی نوٹس لے لیا۔ معروف اداکارہ مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور لال بیگ کی موجودگی کے انتہائی برے تجربے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال اُٹھایا تھا کہ بات صرف غیر صحت افزا ماحول ہی کی نہیں بلکہ پاکستان آنے والوں کا پہلا تجربہ متاثر کن بنانے کی بھی ہے۔ https://twitter.com/MehwishHayat/status/1220748579679166464 اداکارہ مہوش حیات کی ٹویٹ کے جواب میں جہاں مداحوں نے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے وہیں وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کردیئے جائیں گے۔ صارفین نے بھی حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور لال بیگوں کی بہتات دیکھ کر برہم ہوگئی تھیں۔